اوباما نے مودی سے ٹیلی فونی گفتگو میں ہند امریکہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا

نئی دہلی:امریکہ کے صدر براک اوباما نے وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور تعاون پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر اوباما نے کل شام مسٹر مودی سے فون پر رابطہ کیا۔رہنماؤں نے بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کے سلسلے میں اطمینان ظاہر کیا۔
مسٹر مودی نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے مسٹر اوباما کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسٹر اوباما کو ان کے خوشگوار مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama expressed satisfaction at india us relations in the telephone conversation with modi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply