اوبامہ اور اردوغان اس ہفتہ رسمی ملاقات کریں گے:وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ یہاں ہونے والے نیوکلیائی سربراہجلاس کے دوران امریکی صدر براک اوبامہ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے غیر رسمی ملاقات کریں گے۔
اوبامہ کے ساتھ سفر کر رہے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ اردوغان کے دورہ امریکہ کے دوران صدر اوبامہ کو ترکی کے صدر اردوغان سے کم از کم غیر رسمی ملاقات کرنے کا ہی موقع مل جائے گا۔ارنسٹ نے مزید کہا کہ باقاعدہ ملاقات نہ کیے جانے کو یہ نہ سمجھا جائے کہ اردوغان کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں50سے زائد سربرہان ریاست و مملکت شرکت کریں گے ۔انہوںنے خاص طور پر یہ بھی کہا کہ صدر اردوغان امریکہ کے نائب صدر جو بیدن سے باقاعدہ ملاقات کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama erdogan to have informal talks this week in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply