عراق میں داعش کے خلاف فوجی مہم پر اوبامہ و اردوغان میں تبادلہ خیال

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ٹیلی فونی بات چیت کے دوران عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش ) کے خلاف چلائی جارہی عسکری مہم پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان کے مطابقمسٹر اوباما نے عراق میں داعش کے خلاف مہم میں ترکی کی حصہ داری طے کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان چل رہی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس گفتگو میں، جو ایک گھنٹے سے زائد چلی، دونوں ملکوں نے خطہ میں داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور عراق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو قائم رکھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔ساتھ ہی شمالی عراق میں دہشت پسند گروہ پی کے کے کو قدم جمانے نہ دینے کا بھی عزم کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama erdogan discuss daesh in iraq syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply