امریکی صدر براک اوبامہ نے ڈرون حملہ میں ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

ہنوئی: امریکہ کے صدر براک اوبامہ نے کہا ہےکہ امریکی فضائی حملہ میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی موت ہو گئی ہے۔ پاک۔ افغان سرحد کے قریب پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ میں ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے پیر کے روز اوبامہ نے کہا کہ امریکی فوجیں پاکستان سرزمین سے امریکی اور اتحادی فوجوں پر منڈلانے والے ہر خطرے کا تعاقب کرتی رہیں گی۔
امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہہم نے ایک تنظیم کے اس لیڈر کو راستے سے ہٹا دیا جو امریکی اور اتحادی دستوں کے خلاف سازشیں رچنے اور تسلسل سے حملے کرنے میں لگا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو اپنے اور اپنے تمام حلیفوں کے لیے خطرہ بنے دہشت گرد وںکی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینے جیسے تمام مشترکہ مقاصد پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے۔
اوبامہ نے، جو تین روزہ دورہ ویتنام پر ہیں،کہا کہ منصور نے امن مذاکرات میں سنجیدگی سے شامل ہونے اور متعد دبے قصورافغان مردوں ، عورتوں اور بچوں کی جان لینے والے تشدد کے خاتمہ کی کوششوں کو مسترد کر دیا تھا۔انہوں نے طالبان کی بچی کچھی قیادت کو تلقین کی کہ وہ امن مذاکرات میں شامل ہوجائے کیونکہ تباہ کن ٹکراو¿ کے خاتمہ کا واحد اصل راستہ امن مذاکرات ہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama confirms mullah mansour killed in us air strike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply