عراقی فوج موصل میں داعش کی شکست فاش دے گی: اوباما

واشنگٹن: امریکہ کے صدر بارک اوباما نے آج کہا کہ اگرچہ یہ بہت ہی مشکل جنگ ہے لیکن انہیں مکمل اعتماد ہے کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے خلاف فوجی کارروائی کی قیادت کر نے والی عراقی فوج اس دہشت گرد تنظیم کو زبردست شکست دے کر موصل سے اس کا قلع قمع کر دے گی۔
مسٹر اوباما نے وہائٹ ہاؤس میں اٹلی کے وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہعراقی فوج کی جانب سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے اس کا اعادہ کیا کہ موصل میں داعش کی شکست ہوگی۔اوبامہ نے کہا کہ ابھی بھی شاید 10لاکھ غیر فوجی وہاں رہائش پذیر ہیں۔
ایسی صورت میں ہماری توجہ جہاں ایک طرف داعش کا قلع قمع کرنے پر ہے وہیں جنگ سے بچ کر نقل مکانی کرنے والے غیر فوجیوں کو تحفظ اور امداد بہم پہنچانے پر بھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama confident daesh will be defeated in mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply