براک اوبامانے استنبول نائٹ کلب حملے پر اظہار افسوس کیا

واشنگٹن:(رائٹر) امریکہ کے صدر براک اوباما نے ترکی کے صدر طیب اردوگان کو ٹیلیفون کرکے استنبول نائٹ کلب حملے میں مارے گئے لوگوں کو تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر اوباما نے شام میں جنگ بندی کی کوششوں اور شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مذاکرات کی واپسی کے لئے بھی ترکی کی کوشش کی ستائش کی۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی کے استنبول میں ایک نائٹ کلب میں 31 دسمبر کو نئے سال کا جشن منا رہے لوگوں پر ایک بندوق بردار نے اندھادھند فائرنگ کرکے 39 لوگوں کو مار دیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) نے لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama condemns istanbul nightclub attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply