اوباما نے جاسوسی کے جرم میں35سال کی قید بھگتنے والے خواجہ سرا فوجی کی سزا میں تخفیف کر دی

واشنگٹن:امریکہ کے صدر براک اوباما نے عہدہ چھوڑنے کے تین دن قبل کل ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے امریکی خواجہ سرا فوجی چیلسی کی سزا کم کر دی ہے۔ چیلسی وکی لیکس ویب سائٹ کو حکومت کے انٹیلی جنس دستاویزات مہیا کرانے کے الزام میں 35 سال کی سزا کاٹ رہا/ رہی تھی۔چیلسی پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر جرائم کے ارتکاب کا الزام تھا۔ سال 2013 میں اس کا کورٹ مارشل کر دیا گیا تھا۔
وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر اوباما نے چیلسی کی سزا کو کم کر دیا ہے۔مسٹر اوباما نے اس کے علاوہ جیل میں سزا کاٹ رہے 209 قیدیوں کی سزا کی مدت کو کم کر دیا ہے اور 64 قیدیوں کی سزا کو ختم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر اوباما کی مدت کار جمعہ کو مکمل ہو رہی ہے۔ اپنے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے 1385 قیدیوں کی سزا کی مدت میں کمی کی ہے اور 212 مجرموں کو معافی دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama commutes chelsea mannings sentence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply