چین کی ایک کان میں آتشزدگی، 12 ہلاک

بیجنگ: چین کے شمال مغربی علاقہ میں ایک کان میں آگ لگنے سے تین راحت کارکنوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی افسران نے بتایا ہے کہ گنسو صوبہ کے ہانگ یے میں چونا پتھر کی ایک کان میں کل شام آگ لگ گئی جس میں یہاں کام کرنے والے 9 لوگ پھنس گئے۔
فائر بریگیڈ اور راحت کارکن موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے جس میں تین راحت کارکن سنگین طور پر جھلس گئے اور بعد میں علاج کے دوران ہسپتال میں چل بسے ۔یہ کان جیقان آئرن اینڈ اسٹیل گروپ (جے آئی ایس سی او) کے زیر انتظام چلائی جا رہی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nw china limestone mine fire kills 12 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply