چین کے ایک نرسری اسکول میں دھماکہ،7 ہلاک، 59 زخمی

بیجنگ: چین کے زیانگ جو صوبے میں آج ایک کنڈگارٹین (بچوں کے اسکول)میں دھماکہ میں سات افرادکی موت اور 59 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژن ہوانے بتایا کہ یہ دھماکہ ساحلی صوبے زیانگ زوکے شوزو میں ایک کنڈرگارٹین کے دروازے کے نزدیک شام قریب پانچ بجے ہوئے ہوا۔دھماکہ کے وقت کئی والدین اپنے بچوں کو لینے آئے ہوئے تھے۔ اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مرنے والوں میں کوئی بچہ شامل ہے یا نہیں۔ دھماکے میں دو لوگ جائے حادثہ پر ہی ہلاک اور پانچ لوگوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔
ژن ہوانے بتایا کہ دھماکے میں 59 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے نو کی حالت نازک ہے۔ چین کے سوشل میڈیا میں جائے حادثہ کی تصاویر جاری ہو رہی ہیں جن میں خواتین اور بچے زمین پر گرے نظر آ رہے ہیں تاہم رائٹر نے ان تصاویر کے درست ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے گیس کے ایک کنستر میں دھماکہ سے یہ حادثہ ہوا۔ پولیس نے لوگوں سے سوشل میڈیا پر صرف سرکاری ذرائع سے ملی تصاویر ہی اپ لوڈ کرنے کو کہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nursery blast kills seven in chinas xuzhou in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply