جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی لگنی چاہیے: چین

جنیو: چین نے دنیا بھر کے ممالک سے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کے لئے ملکرکوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کل اقوام متحدہ میں ایک تقریر میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو ایک ایسی دنیا قائم کرنے پر زور دینا چاہئے جہاں جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہو اور ان کا موجودہ ذخیرہ تباہ کردیا جائے۔
انہوں نے کہا، “جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی لگنی چاہئے اور دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کے لئے ان کے ذخائر تباہ ہونے چاہئیں۔ مسٹر جن پنگ نے کہا کہ ہمیں ایک یا کئی ممالک کی چودھراہٹ یا غلبہ کو مسترد کرنا چاہئے اور طاقتور ممالک کو ایک دوسرے کے اہم مفادات کا احترام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو چھوٹے ممالک کے ساتھ برابری کا سلوک کرنا چاہئے نہ کہ دوسروں پر اپنی خواہش مسلط کرنی چاہئے۔ اگر دنیا میں امن و سکون قائم کرنا ہے تو تمام ملکوں کو مل کر ایک ساتھ کوشش کرنی ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nuclear weapons should be completely prohibited chinese president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply