فرانسیسی پولس اہلکار پر حملہ کرنے والاہتھوڑا بردار داعش انتہا پسند پیرس میں گرفتار

پیرس: فرانس کی پولیس نے پیرس کے نوترے ڈیم چرچ کے باہر ہتھوڑا سے ایک پولس اہلکار پر حملہ کرنے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ یہ حملہ ایسے مقام پر ہوا ہے جو سیاحوں کی سب سے زیادہ پسندیدہ تفریح گاہ میں سے ایک ہے۔ فرانس کے اندرونی معاملات کے وزیر جےہا کولوم نے کہا کہ حملہ آور نے چلاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کا سپاہی ہے اور’یہ شام کے لئے ہے۔‘
اس ہتھوڑا بردار کی گرفتاری کے بعد سرکاری وکلانے اسے دہشت گرد انہ واقعہ مانتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔ حملے میں افسر کی گردن پر معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حملہ آور کے پاس سے ، جو خود کو الجیریائی طالبعلم بتاتا ہے، پھل سبزی کاٹنے والے دو چاقو اور کچھ فرسودہ ہتھیار پائے گئے۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب ہفتہ کو لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں سات افرادہلاک ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد فرانس ہائی الرٹ پر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Notre dame attacker shouted that he was a soldier of isil as he attempted to strike police officer with hammer in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply