طویل دوری کی فضائیہ کی مشقیں کوئی نہیں روک سکتا : چین

بیجنگ:چین کی وزارت دفاع نے کہا کہ چینی فضائیہ کے طویل دوری کی فوجی مشق کسی ملک کی مداخلت یا دباؤ کی وجہ سے بند نہیں کی جائے گی اور اگلے مرحلے کی مشق اسی طرح جلد ہی کی جائے گی جس سے تائیوان اور جاپان متوحش ہو گئے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو رات دیر گئے تک فضائیہ نے طویل دوری کی مزید مشقیں کیں لیکن مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ اس طرح کی عام مشق کو صرف بین الاقوامی قواعد و قوانین کے تحت کیا جاتا ہے اور یہ ملک کی عام ضروریات کا حصہ ہے۔
ترجمان نے ایئر فورس کے حوالے سے بتایا کہ خواہ کوئی بھی ملک کتنی بھی مداخلت کرلے اور کتنا ہی دباؤ بنایا جائے، چینی فضائیہ پہلے کی طرح اس قسم کی مشق کرتی رہے گی۔چین گزشتہ کافی عرصہ سے اس طرح کی مشق کرتا آ رہا ہے اور ایئر فورس کے طیارے اکثر لمبی دوری تک پرواز کرتے ہیں جو کئی بار تائیوان سر حد اور جاپان کے سر حد علاقوں تک چلے جاتے ہیں۔
اس مہینہ کے شروع میں تائیوان فوج نے کہا تھا کہ اس کی سرحد کے نزدیک چینی فضائیہ کی تین دن تک چلی مشق کے پیش نظر اس نے اپنی فوجوں کو محتاط رہنے کا حکم دے دیا تھا۔ چین اس وقت اپنی فوج کو جدید بنانے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے جس میں طیارہ بردار بحری جہاز وں کی تیاری اور اسٹیلتھ جنگی طیاروں کو فروغ شامل ہے۔ تائیوان کے پاس اس وقت زیادہ تر امریکہ میں بنے ہتھیار ہیں اور وہ امریکہ سے مزید جدید ہتھیار دینے کی گزارش کررہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nothing will stop long range air force drills says china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply