شام میں جنگ بندی کی 24گھنٹے کے دوران کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی:امریکہ

واشنگٹن: امریکہ کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے کے دوران شام میں فائر بندی کی کوئی قابل ذکر خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ24گھنٹے کے دوران ایسی کوئی خبر نہیں ملی ہے کہ جنگ بندی کی کوئی بہت بڑی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
کربی نے کہا کہ شام میں تشدد میں قرار واقعی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اور یقینی طور یہ کہا جا سکتا ہے کہ تشدد کم ہوا ہے اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔
اس وقرت نہایت پرسکون و ساکت ماحول ہے اور جتنا زیادہ ممکن ہو سکے گا اس پر نظر رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ مریکہ اور روس شام میں جنگ بندی روکنے کے ایک منصوبہ پر راضی ہو گئے تھے اور اس منصوبہ پر 27فروری سے عمل آوری بھی شروع ہو گئی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Notable reduction seen in violation in syria us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply