ناروے میں مذہبی پیشوا عراقی نژاد ملا کریکارگرفتار،12 سال قید

کوپن ہیگن : ناروے کی مقامی سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام پر اٹلی کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر مذہبی پیشوا کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کےمطابق سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ عراقی نژاد نجم الدین فرج احمد عرف ملا کریکار کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔تاہم یہ بات ابھی واضح نہیں کہ انہیں واپس اٹلی بھیجا جائے گا یا نہیں یہیں قید میں رکھا جائے گا۔

اطالوی عدالت میں مذہبی پیشوا کو شمالی عراق میں کرد حکومت کا تختہ پلٹ کر خلافت کے نفاذ کی کوشش کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔اطالوی استغاثہ نے ناروے میں قیام پذیر کریکار پر الزام لگایا کہ کردستان میں پرتشدد طریقہ کار اپناتے ہوئے حکومت گرانے میں ملوث یورپی نیٹ ورک رہوتی شاخ سے منسلک ہے۔

کریکار نے خود پر لگے الزامات کی تردید کی اور اپنے اطالوی وکیل مارکو ورنیلو کو بتایا کہ وہ فیصلے پر اپیل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 2015 میں یورپی حکام نے 15 عراقی کرد شہریوں کو دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔اطالوی استغاثہ کے مطابق رہوتی شاخ نے عراق اور شام میں سامان اور مالی امداد پہنچانے کے لیے غیر ملکی دہشت گردوں کی معاونت حاصل کی تھی۔

انہوں نے کریکار پر اس کی قیادت کرنے کا بھی الزام لگایا تھا۔مارکو ورنیلو کے مطابق ‘کریکار سمیت صرف 5 افراد کو سزا سنائی گئی ہے’۔کریکار نے اٹلی جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹرائل کے بعد عراق بھیج دیا جائے گا۔

عراقی کردستان کے پناہ گزین 1991 میں ناروے آئے تھے۔63 سالہ مذہبی پیشوا پر ناروے میں مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد ہے جن میں وزیر اعظم ارنا سولبرگ کو دھمکانہ بھی شامل ہے۔انہوں نے 2015 میں فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو پر شدت پسندوں کے حملے کی بھی حمایت کی تھی۔ناروے کے حکام عرصے سے انہیں ملک بدر کرنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Norway arrests muslim cleric after italian terror trial in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.