چینی صدر شی سے ملاقات کرکے شمالی کوریائی صدرکم جونگ نے جوہری اسلحہ کے خاتمہ کا عہد کیا

بیجنگ: اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر چین پہنچنے والے شمالی کوریائی صدر کم جونگ ان کا چینی صدر شی جینپنگ نے پر تپاک استقبال کیا اور دونوں نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ نہایت اہم سربراہ اجلاس سے قبل اپنے کشیدہ تعلقات سدھارنے کی جانب پیش رفت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں تبادلہ خیال کی جس میں دونوں نے دو طرفہ تاریخی تعلقا ت کو سراہا۔دوران تبادلہ خیال کم نے کہا کہ وہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحہ سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا کہ پہلے غیر ملکی دورے پر وہ چین ہی کیوں گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا فرض اور ذمہ داری تھی کہ نسل در نسل چلے آرہے شمالی کوریا اور چین کے رشتوں کو اہمیت دینا اور انہیں برقرار رکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شی نے پیونگ یانگ آنے کی ان کی دعوت قبول کر لی ہے اور2012میں صدر منتخب ہو نے کے بعد وہ پہلی بار شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔بر سر اقتدار آنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کرنے والے کم اور ان کی اہلیہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا بعدا زاں شی پنگ نے ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔
چینی ابلاغی ذرائع نے کم کی شمالی کوریا روانگی کے بعد ہی ان کے دورہ چین کی تصدیق کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North koreas kim meets chinas xi on first foreign trip in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply