شمالی کوریائی ایلچی نے چین سے کہہ دیا کہ ان کا ملک ایٹمی پروگرام ترک نہیں کرے گا

شمالی کوریائی ایلچی نے چین سے کہہ دیا کہ ان کا ملک ایٹمی پروگرام ترک نہیں کرے گا
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے صدر بارک گوئن۔ ہائی کے ساتھ بات چیت میں کوریائی جزیرہ نما کو ایٹمی اسلحہ سے پاک بنانے کے چین کے عہد کو دہرایا۔
پارک۔ شی اور گروپ 20 کی بڑی معیشتوں کے دیگر رہنما چین کے مشرقی شہر ہونگ زو میں مل رہے ہیں۔ لیکن دوسری جانب شمالی کوریا کے ایک ایلچی نے پنگ سے کہا کہ ان کا ملک اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا۔
ایلچی رئی سو ہانگ نے،کوریا کی حکمراں جماعت کے نائب چیرمین ہیں،شی سے کہا کہ شمالی کوریا کی اپنا ایٹمی پروگرم اور اقتصادیات کو فروغ دینے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔