بنگلہ دیش نے شمالی کوریا کے سفارت کار کو اسمگلنگ کے الزام میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

ڈھاکہ:بنگلہ دیش نے شمالی کوریا کے سفارت کار ہان سون اک کو ملک چھوڑ کر چلے جانے کو کہا ہے۔ حکام نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سفارت کار کے خلاف جو عہدے سے فرسٹ سکریٹری ہے الزام تھا کہ وہ غیر قانونی طور پرچار لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی مالیت کے دس لاکھ سگریٹ اور الیکٹرانک کا سامان بنگلہ دیش لا رہا تھا۔
شمالی کوریا کےسفارت کار نے کنٹینر میں چھپا کر لائے گئے سگریٹ اور الیکٹرانک سامان کی کسٹم حکام کو اطلاع نہیں دی۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے سفارت کار کے بارے میں تفصیلات دینے سے انکار کیا لیکن کہا کہ انہیں آج ہی ڈھاکہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔دو سال کے دوران بنگلہ دیش بدر کیا جانے والا یہ دوسرا کوریائی سفارت کار ہے۔
اس سے قبل جس فرسٹ سکریٹری کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا اس نے ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایرپورٹ پر 27کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korean diplomat expelled from bangladesh local media in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply