ہم ہر ہفتہ میزائل تجربہ کرتے رہیں گے،کوئی روک سکے تو روک لے:شمالی کوریا

پیانگ یانگ:تسلسل کے ساتھ جوہری تجربے کرتے رہنے پر بین الاقوامی مذمت اور امریکہ کے ساتھ بڑھتی فوجی کشیدگی اور فوجی چڑھائی کی امریکی دھمکی کی پروا کیے بغیر شمالی کوریا کے نائب صدر نے اعلان کر دیا کہ کہ ہم اپنی مرضی کے مطابق تجربے جاری رکھیں گے اور کوئی ہمیں اس کام سے نہیں روک سکتا۔
شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ہان سونگ ریول نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا ملک ہفت روزہ، ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر مزید میزائلوں کے تجربے کرتے رہنا جاری رکھے گا۔اور اگر امریکہ نے فوجی کارروائی کی تو پھر مکمل جنگ ہوگی اور اسے بھی جنگ کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل شمالی کوریا کے حریف جنوبی کوریا کے دارالخلافہ سیول میں امریکی نائب صدر مائیک پنس نے خبردار کیاتھا کہ وہ امریکہ کے صبر کا امتحان نہ لے۔
مسٹر پنس شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ ناکام ہونے کے بعد اتوار کو جنوبی کوریا پہنچے تھے۔ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان گرم، اشتعال انگیز بیان بازی کے ساتھ ساتھ جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دریں اثنا روس نے بھی کہا ہے کہ امریکہ نے خطرناک راستے کا انتخاب کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea will test missiles weekly senior official tells bbc in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply