شمالی کوریا کے بحران کے نتائج بہت سنگین ہوں گے:روس

ماسکو: (رائٹر) روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی ریا نوووستی نے ایک اعلی افسر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے بحران کے نتائج بہت سنگین ہوں گے اور اس سیاسی بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے پردے کے پیچھے کام جاری ہے ۔ ایجنسی نے وزارت خارجہ کے نیوکلیائی عدم پھیلاؤ اور اسلحہ کنٹرول محکمہ کے سربراہ میخائل الیانوو کے حوالے سے بتایا کہ بین الاقوامی برادری شمالی کوریا کو کبھی بھی ایک ایتمی طاقت کے طور پر تسلیم نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلہ کا حل فوجی چرھائی نہیں ہے کیونکہ اس سے پورے خطہ پر بھیانک نتائج مرتب ہوں گے۔ شمالی کوریا کے سلسلے میں امریکہ کا منصوبہ آخری ہتھیار تھااور اس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات ایک طرح سے تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ اس دوران شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہمارے ملک کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور شمالی کوریا کے پاس جوابی کارروائی کرنے کا حق ہے۔ جن میں امریکی بموں کو مارگر انا بھی شامل ہے خواہ وہ ملک کی فضائی حدود کے باہر ہی کیوں نہ ہوں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea will not be recognised as nuclear power russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply