امریکہ کو پابندیاں لگانے کی قیمت چکانا پڑے گی:شمالی کوریا

سیول:شمالی کوریا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ذریعہ اس کے ملک پر پابندی عائد کرنے کے لئے جس طرح کی کوششیں کر رہا ہے اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ”امریکہ ایٹمی تجربہ کے معاملے میں سلامتی کونسل میں اس کے ملک کے خلاف اپنے طریقے سے معاملات کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے جبکہ یہ تجربہہم اپنے دفاع کے لئے کر رہے ہیں۔“
ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کی اقوام متحدہ سے توثیق ہو گئی تو امریکہ ایسے درد اور تکلیف سے بلبلا اٹھے گا جو ا س نے آج تک محسوس کی ہوں گی، دیکھی ہوں گی اور نہ سنی ہوں گی۔قابل غور ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا پر اضافی پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں ایک تجویز پیش کی جائے اور اس پر ووٹنگ کرنے کے لئے کونسل کی میٹنگ طلب کی جائے۔ شمالی کوریا نے اتوار کے روز اپنے چھٹے نیوکلیائی بم کا تجربہ کیا تھا، لیکن دیگر ممالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہائیڈروجن بم تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، امریکہ اور دنیا کے متعدد ممالک نے اس اس ٹیسٹ کی سخت مذمت کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea warns us faces greatest ever pain and suffering if harsh sanctions approved in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply