امریکی ۔جنوبی کوریائی فوجی مشقیں حقیقی جنگ میں بدل سکتی ہیں: شمالی کوریا

پیونگ یانگ: اس ہفتہ جنوبی کوریا میں امریکی۔جنوبی کوریائی فوجی مشقوں پر امریکہ اور شمالی کوریا میں پھر ٹھن گئی اور شمالی کوریا کے اس انتباہ کے بعد کہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں آگ میں تیل ڈالنے اور جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہیں امریکہ اور شمالی کوریا میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
اولچی فریڈم گارجین کے عنوان سے ہونے والی یہ دس روزہ امریکہ اور جنوبی کوریا مشترکہفوجی مشق معمول کے مطابق ہیں ۔ لیکن اس بار یہ مشقیں شمالی کوریائی تانا شاہکم جانگ اون کی جانب سے مریکی بحرالکاہلی علاقہ گوام کے نواح میں بہتے سمندر میں شمالی کوریا کے چار میزائل تجربات کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیے جانے کے چند روز بعد شروع ہوئی ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea warns that us military drills could evolve into actual fighting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply