شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے نئے میزائل کا معائنہ کرنے کے بعد مزید جدید بنانے کا حکم دیا

سیول:شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابقشمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے کل نئے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کا معائنہ کیا اور حکام کو اس سے بھی طاقتور ہتھیاروں کو ڈولپ کرنے اور اس میں مزید ترقی لانے کا حکم دیا۔ کے سی این اے کے مطابق یہ میزائل اپنے سابقہ ایڈیشن ‘ہواسونگ’ راکٹ کے مقابلے کا اپ گریڈیڈ ورژن ہے اور یہ خود کار پری لانچ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے بھی کل اس میزائل ٹیسٹ کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے عالمی برادری کی پابندی اور تنقید کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کل انتہائی تیز رفتار والی کم فاصلے کی میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس کے مشرقی ساحل پر گرا۔ شمالی کوریا گزشتہ سال سے مسلسل جدید نظام پر مشتمل میزائل ٹکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے، وہیں ماہرین کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے کہ شمالی کوریا کا دعویٰ جزوی طور پر صحیح ہو لیکن ابھی تک اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
کم جونگ نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکی فوجی اشتعال انگیزی کے جواب میں وہ امریکیوں کو زیادہ بڑاتحفہ دینے کے لیے جدید ترین اسلحہ بنانے کے جذبہ سے اور پیش رفت کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea warns of bigger gift package for u s after latest test in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply