نئی پابندیوں پر ردعمل میں شمالی کوریا نے امریکہ کو بھاری قیمت چکانے کی دھمکی دی

منیلا(فلپائن):شمالی کوریا گذشتہ ماہ طویل دوری تک مار کرنے والے میزائل تجربوں کے جواب میں سنیچر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف اتفاق رائے سے عائد کردہ نئی پابندیوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کی صورت حال کوایٹمی جنگ کے دہانے پر لے جارہا ہے ۔پیر کے روز آسیان علاقائی فورم میں تقریر کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو نے کہا کہ شمالی کوریا اب خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ ان نئی پابندیوں پر جوابی کارروائی کی جائے گی اور امریکہ کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ پابندیوں کی قرار داد کی شدت سے مذمت کرتا ہے اور اسے ملکی سالمیت پر حملہ کے مترادف قرار دیتا ہے ۔ چین نے بھی شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں پر دستخط کر دیے ہیں جبکہ چین شمالی کوریا کا واحد حمایتی ملک سمجھا جاتا تھا۔
جنوبی کوریا نے بھی شمالی کوریا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے لیے تمام راستے خود بند کیے ہیں۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنے میزائیل پروگرام کو جاری رکھے گا یہ ہمارا حق ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس لیے کسی حالت میں اپنے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو مذاکرات کی میز پر نہیں لائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف کوئی فوجی طاقت کا استعمال کیاتو شمالی کوریا اسےعبرتناک سبق سکھائے گا۔شمالی کوریا نے امریکہ کو واضح الفاظ میںدھمکی دی کہ ہمارے خلاف کردار ادا کرنے پر ہزار بار اس کی قیمت چکانی ہوگی۔ منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی کوریا کے ترجمان وانگ ہوک نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں حالات کی تمامتر خرابی کا ذمہ دار امریکہ ہے اور ہم اس کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea vows to make the us pay dearly as sanctions tighten in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply