ہمیں دھمکی سے ڈرا دیا جائے گا تو یہ ٹرمپ کی بھول ہے: شمالی کوریا

سیول : (رائٹر) شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اس دھمکی پر کہ امریکہ شمالی کوریا کو نیست و نابود کردے گا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”کتا بھونک رہا ہے“ انہوں نے اقوام متحد ہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران اس دھمکی پر کہا کہ اگر ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں وہ ہمیں کتے کی طرح بھونک کر ڈرا دے گا تو یقیناً یہ ایک کتے کا خواب ہے۔
انہوں نے کہا، ”کتا بھونکتا رہتا ہے قافلہ چلتا رہتا ہے“۔ انہوں نے نیو یارک میں اپنے ہوٹل کے باہر موجود نامہ نگاروں سے کہا ”اگر ٹرمپ ناشائستہ الفاظ کہہ کر ہمیں خوفزدہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ یقیناًً خواب دیکھ رہے ہیں“۔
مسٹر ہو جمعہ کے روز اقوام متحدہ سے مخاطب ہونگے اور اب سب کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ وہ اس دن امریکی صدر کے اقوام متحدہ میں خطاب ا ور شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے نیوکلیائی تجربات پر کیا کہتے ہیں۔شمالی کوریا کے صدر کو نئے نام سے پکارے جانے پر ری نے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے معاونین پر ترس آتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea trumps un speech amounted to the sound of a dog barking in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply