شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ سربراہ اجلاس منسوخ کرنے کی دھمکی دی

یونگ یانگ:شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا کو یکطرفہ طور پر ترک ایٹمی اسلحہ پر مجبور کیا تو وہ صدر کم جونگ اون اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی سربراہ کانفرنس منسوخ کر دے گا۔

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی میکس تھنڈر مشترکہ فوجی مشقوں کو نہایت بھدی اور خراب اشتعال انگیزی سے تعبیر کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ آج بدھ کو ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس منسوخ کر دی۔

جزیرہ نما کوریا مہینوں محنت کرنے کے بعد راہ راست پر آیا تھا کہ وہایک بار پھر اچانک ہی بھڑک اٹھا اور وہی رویہ اختیار کر لیا جو وہ ابھی تک اختیار کیے تھا۔

شمالی کوریا کے اول وزیر خارجہ کم کئے گوان نے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ ہمیں جبراً یکطرفہ طور پر ترک ایٹمی اسلحہ کرانے کو کوشش کرے گا تو ہم اس قسم کے مذاکرات میں زیادہ دیر تک دلچسپی نہیں رکھیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea threatens to cancel us summit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment