امریکہ نے یکطرفہ فیصلے لادے تو ٹرمپ ۔کم جونگ اون ملاقات منسوخ کردی جائے گی

یونگ یانگ: شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ا سے یکطرفہ طور پر ایٹمی اسلحہ ترک اور تلف کرنے پر مجبو رکرنے کی کوشش کی تو کم جونگ اون کی جون میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سربراہ ملاقات منسوخ کر دی جائے گی۔

واضح ہو کہ یہ ملاقات12جون کو سنگا پور میں ہونے طے ہی۔اسی کے ساتھ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان میکس تھنڈر کے عنوان سے مشترکہ فوجی مشقوں کوحد درجہ اشتعال انگیز بتا کر مذمت کرتے ہوئے جنوبی کوریا سے آج (بدھ) کو ہونے والی طے ملاقات منسوخ کر دی۔

مہینوں کی سفارت کاری کے ذریعہ سخت محنت اور جدوجہد کے بعد راہ راست پر لائے جانے والے شمالی کوریا کے صدر نے پھر وہی پرانا انداز اور رویہ اختیار کر لیا۔

اول وزیر خارجہ کیم گئے گﺅنکے بیان کے مطابق اگر امریکہ ہمیں یکطرفہ طور پر ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہونے کہے گا یا اس کی کوشش کرے گاتو شمالی کوریا بھی مذاکرات میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: north korea threatens to cancel us summit 2 in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply