شمالی کوریا نے میزائلوں میں جراثیمی بیماریاں پھیلانے والا مادہ بھرنا شروع کر دیا: جاپان

ٹوکیو: جاپان کے اخبار اساہی نے جنوبی کوریا کے ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے بین براعظمی بالسٹک میزائل پر جراثیمی بیماری پھیلانے والا مادہ ”اینتھریکس”لادنا شروع کر دیا ہے۔
اس ذریعہ نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا یہ دیکھنے کے لیے جرثومے سے بھرے میزائلوں کو 7000یا اس سے زائد ڈگری درجہ حرارت سے پریشر دے رہے ہیںتاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ انتھریکس گرمی میں برقرار رہ سکتا ہے یا نہیں۔
کیونکہ جب زمین کا ماحول ایسا ہے کہ جب کوئی بین براعظمی میزائل کرہ ارض مین دوبارہ داخل ہوتا ہے تو اس کی تپش 7000ڈگری تک پہنچ سکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے نئی قومی سلامتی حکمت عملی میں کہا کہ شمالی کوریاجوہر، کیمیاوی اور حیاتیاتی اسلحہ جات تیار کر رہا ہے۔اساہی کے مطابق امریکہ اس امر سے واقف ہے کہ شمالی کوریا میزائلوں میں اینتھریکس بھر رہا ہے۔

Title: north korea testing anthrax warheads for ballistic missile | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply