شمالی کوریا کی ہٹ دھرمی جاری،20روز میں تیسرامیزائل تجربہ کیا

سیول:جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے آج ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔ یہ اسکڈ زمرہ کاکم فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے۔ واضح رہے کہ تین ہفتہ میں یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے جو شمالی کوریا نے کیا ہے۔ جنوبی کوریائی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس تجربہ کے بارے میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو فوری طور پر اطلاع دے دی گئی جنہوں نے صبح ساڑھے سات بجے قومی سلامتی کونسل کی میٹنگ طلب کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اسکڈ زمرہ کا بیلسٹک میزائل تھا جو ساڑھے چار سو کلومیٹر کی دوری طے کرکے جاپان کے سمندر میں گرا۔
امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اس ٹیسٹ کے سلسلے میں باخبر کردیا گیا ہے۔ امریکی پیسیفک کمانڈ نے کہا کہ اس نے چھ منٹ تک میزائل کو ٹریک کیا ہے، یہ ایک مختصر فاصلے کایلسٹک میزائل ہے جس سے شمالی امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا کہ شمالی کوریا کو بار بار مشتعل کرنے والی کارروائی سے روکنے کے لئے جاپان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر ہم شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کریں گے۔ آبے نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پزیر ہوئے جی -7سربراہ اجلاس میں بھی شمالی کوریا کا معاملہ سر فہرست تھا۔“

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea stages third missile test in 3 weeks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply