شمالی کوریا نے امریکی وجنوبی کوریائی فوجی مشقوں سے نمٹنے کے لیے ہواسانگ12 میزائل کا تجربہ کیا

سیول:شمالی کوریا نے طے کر لیا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام اور میزائل تجربوں کا سلسلہ نہ صرف جاری رکھے گا بلکہ کسی بھی ملک یہاں تک کہ اقوام متحدہ کی بھی کوئی بات نہیں مانے گا اور اپنی من مانی و ہٹ دھرمی جاری رکھے گا۔ اپنے اسی اٹل موقف پر قائم رہتے ہوئے اس نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے لیڈر کم جونگ ا±ن کی قیادت میں ہواسانگ۔12 میزائل کا تجربہ کیا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے بدھ کے روز کم جونگ ا±ن کے حوالے سے کہا ’موجودہ بیلسٹک میزائل تجربہ بحرالکاہل اور گوام میں پہلی فوجی کارروائی ہے۔ شمالی کوریا نے اس مہینے کے ابتدا میں امریکی بحر الکاہل خطہ اور گوام میں چار ہواسانگ۔12 میزائل چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔ شمالی کوریا کی یہ دھمکی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا امریکہ کو دھمکی دیتا ہے تو اسے اور زیادہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea says launched hwasong 12 rocket to counter south korea u s drills kcna in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply