ٹرمپ۔کم جونگ اون ملاقات سے قبل شمالی کوریا میں تین امریکی قیدیوںکو ایک ہوٹل میں منتقل کر دیاگیا

پیونگ یانگ: جنوبی کوریا کے ایک سماجی کارکن نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مجوزہ سربراہ ملاقات سے پہلے تین امریکی قیدیوں کو مزدوروں کے کیمپ سے نکال کر ایک ہوٹل میں متقل کر دیا گیا۔سماجی کارکن چوئی سونگ یانگ نے بتایا کہ تینوں امریکی قیدیوں جن میں دو ماہرین تعلیم کم ہاک سانگ اور ٹونی کم اور ایک تاجر کم ڈانگ چول کو اسی ہفتہ حکام بالا کی ہدایت پر پیونگ یانگ کے مضافات میں واقع ایک ہوٹل میں منتقل کر دیا۔ ان کی رہائی کے لیے گذشتہ دو ماہ سے مذاکرات ہورہے ہیں اور ان کی رہائی ناگزیر ہو گئی تھی۔یہ تینوں جن کا باہم کو ئی تعلق نہیں ہے جاسوسی کے الزام میں 2016اور2017میں گرفتار کیے گئے تھے۔چند روز پیشتر ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے نئے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے کہا تھاکہ اگر شمالی کوریا کم جانگ اون اور ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان سربراہ ملاقات سے قبل ان گرفتار شدہ امریکیوں کو رہا کرد یتا ہے تو ایہ ان کے صادق اور امین ہونے کا ثبوت ہوگا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے تانا شاہ کم جونگ سے ایسٹر کے دوران پیونگ یانگ میں ایک خفیہ ملاقات میں ان قیدیوںکی رہائی کے معاملہ پرتبادلہ خیال کیا تھا۔مسٹر ٹرمپ نے بھی گذشتہ ہفتہ اس امر کی تصدیق کی تھی کہ امریکہ ان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea moves us prisoners to hotel ahead of imminent release reports in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply