شمالی کوریا نے مغربی ساحل پر ہلاکت خیز میزائل نصب کرکے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ اور بڑھایا

سیول/اقوام متحدہ: شمالی کوریا نے اس وقت پوری دنیا کی تشویش میں مزید اضافہ اور تیسری عالمی جنگ کے بادل اور گھنے کر دیے جب اس نے جاپان اور امریکہ سمیت اپنے تمام دشمنوں کے قریب واقع اپنے مغربی ساحل پر اپنا نپہایت ہلاکت خیز میزائل نصب کر دیا۔ موصول اطلاع کے مطابق راڈار کی زد میں آنے سے بچنے کے لیے پیر اور منگل کی درمیانی شب میں شمالی کوریا کے ایک راکٹ کو مغربی ساحل کی جانب آتے دیکھا گیا تھا۔ شمالی کوریا کی کم جونگ کی بے رحم حکومت کے ذریعہ اس سال کے اوائل میں تجربے کے مرحلے سے گذرنے والا ہواسونگ 14- آئی سی بی ایم نام کا یہ میزائل اگر صحیح سمت میں چلا تو وہ امریکی براعظم تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea move deadly missile to us side west coast as world war 3 fears spike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply