شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربہ پر امریکی سفیر کا شدید ناراضگی کا اظہار

واشنگٹن:اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پر پاگل پن سوار ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے کل ایک اور میزائل تجربہ کے بعد محترمہ ہیلی کا یہ تبصرہ منظرعام پر آیا ہے۔محترمہ ہیلی نے کہا کہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے ان کو پیغام دینے کے لیے کیا گیاہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے کہاکہ شمالی کوریا کی یہ کارروائی اشتعال انگیز ہے۔ مسٹر ان نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں بشرطیکہ حالات بہتر ہوں۔
اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بہتر حالات میں مسٹر ان کے ساتھ بات چیت کرنے میں انہیں خوشی ہوگی۔ لیکن ہیلی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ تھوڑی ہے کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بھی کی جائے اور دوسری جانب میزائل تجربے بھی کیے جاتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک وہ ہماری شرطیں پوری نہیں کرتے،ہم ان کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے اس سال یک کے بعد دیگرے کئی میزائل تجربے کئے ہیں۔

Title: north korea missile test not the way to sit down with trump nikki haley | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply