شمالی کوریا کا میزائل تجربہ جاپان کی سلامتی کے لئے خطرہ

ٹوکیو:جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے آج کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ایک ناقابل معافی حرکت ہے اور اس نے جاپان کے لئے سنگین خطرہ پیدا کردیا ہے۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر آبے نے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ جارحانہ حرکت ہے۔
جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاہے۔ مسٹر آبے نے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربہ نے جاپان کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ پیدا کردیا ہے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا نے آج اپنے مشرقی ساحل سے آبدوز کے ڈریعہ میزائل چھوڑا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea missile launch unforgivable says japanese prime minister shinzo abe in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply