شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربہ سے لاکھوں جاپانیوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی تھی: امریکی وزیر دفاع

اوہاما: امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے نئے میزائل ٹیسٹ سے جاپان کے لاکھوں لوگوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی تھی اور جب تک میزائل بحر اوقیانوس میں نہیں گرگیا لوگ بری طرح خوفزدہ رہے۔ مسٹر میٹس نے امریکہ کے اسٹریٹجک کمانڈ کے دورے کے دوران اپنے ساتھ موجود نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس تازہ ترین میزائل تجربےسے لاکھوں جاپانی شہری خطرے میں آ گئے تھے ۔
اس دوران فوج کے امریکی پیسفک کمانڈ کے ترجمان ڈیو بین ہام نے کہا کہ فوج نے شمالی کوریا کی جانب سے درمیانی فاصلے کی بیلسٹک میزائل داغے جانے کا پتہ لگایا ہے جو جاپان کے اوپر سے ہوتا ہوا بحر اوقیانوس میں گرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6بج کر 57منٹ پر داغا گیا۔ اس میزائل سے شمالی امریکہ یا امریکہ کے گوام علاقے پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea launch put millions in japan into duck and cover mattis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply