شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکہ و جنوبی کوریا کے مشترکہ جنگی منصوبوں تک رسائی حاصل کر لی

سیول: شمالی کوریا کے ہیکروں نے امریکہ و جنوبی کوریا کے اس مشترکہ فوجی ماسٹر پلان تک رسائی حاصل کر لی جس میں شمالی کوریا کے ان مقامات کو نشان زد کیا گیا تھا جنہیں جزیرہ نما میں جنگ کی صورت میں ہدف بنایا جانا تھا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے پتہ لگایا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے فوجی سائبر کمان کے اندر کام کر رہے ہزاروں کمپیوٹروں بشمول وزارت دفاع کے کمپیٹرز میں میلوئیر نام کا ایک وائرس ڈال دیا ہے جو فوج کے ڈیٹا سینٹر میں ، جہاں جنوبی کوریا کی اہم دفاعی معلومات محفوظ ہیں،داخل ہو گیا ہے ۔
وہاں سے اس وائرس کے توسط سے شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکی اور جنوبی کوریائی فوج کے اہم ترین راز چوری کر لیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجیں گزشتہ کچھ عرصہ سے شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ فوجی مشقیں کررہی ہیں۔ دونوں ممالک شمالی کوریا کے خلاف اتحادی ہیں اور بارھا دفعہ شمالی کوریا کو سنگین نتائج کے پیغامات دے چکے ہیں۔ لیکن اب شمالی کوریا کی طرف سے ایک ایسی بات کا انکشاف ہوا جس سے امریکہ اور جنوبی کوریا میں ہلچل مچ گئی ہے۔
جنوبی کوریا نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے انکے مشترکہ جنگی ماسٹر پلان کو چوری کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ماسٹر پلان میں شمالی کوریا کےخلاف جنگ کی حکمت عملی طے کی گئی تھی کہ اگر جنگ چھڑجاتی ہے تو امریکہ اور جنوبی کوریا کی افواج کون کونسے مقامات پر تعینات ہوگی اور یہ شمالی کوریا کے کن کن مقامات کو نشانہ بنائیں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea hacks secret us south korean war plans in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply