شمالی کوریا نے ایک اور نامعلوم میزائل داغا،جاپان میں الرٹ جاری

ٹوکیو:جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے آج اپنے دارالخلافہ پیونگ یانگ سے جس میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ انٹر کا نٹیننٹل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) تھا۔جاپانی براڈ کاسٹر این ایچ کے کے مطابق یہ تجربہ جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 6بج کر57منٹ پر کیا گیا۔
جس میں ہوکائیڈو جزیرہ کے اوپر سے دھاڑتے ہوئے گذر کر 2000کلومیٹر دور بحرالکاہل میں جا گرا۔ اس تجربے کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے کہا کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں ایٹمی ٹیسٹ کے بعد اس میزائل ٹیسٹ کا تجربہ کرکے کشیدگی میں مزید اضافہ کیا ہے۔
میزائل کے داغے جاتے ہی جاپان میں ٹیلی ویژن اور سیل فون کے ذریعہ سب کو چوکنا کردیا گیا اور عوام کو انتباہ دیا گیا کہ وہ فوراً کسی عمارت مٰن چھپ جائیں یا زیر زمیں پناہ حاصل کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea fires unidentified missile in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply