شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی تازہ سخت ترین پابندیوں کے چند ہی گھنٹے بعد کئی میزائل داغے

سیول: ابھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کیے چند گھنٹے بھی نہیں گذرے تھے کہ اس نے سمندر میں اپنے راکٹوں کی برسات کر دی۔
انگریزی روزنامہ ٹیلی گراف نے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح دس بجے مشرقی سمندر یا جاپان کے سمندر میں مختصر دوری کے متعدد راکٹ داغے۔
یہ میزائل جو سمندر میں گرے، شمالی کوریا کے مشرقی خطہ میں واقع وونسان سے داغے گئے تھے۔ شمالی کوریا کے اس اقدام کوشمالی کوریا کے جنوری میں کیے گئے ایٹمی تجربہ اور اس کے ایک ماہ بعد راکٹ داغے جانے پر بدھ کے روز سلامتی کونسل میں پابندیوں کی قرار داد منظور کیے جانے کی جوابی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
شمالی کوریا کے پڑوسی ممالک جاپان اور جنوبی کوریا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین پر دباو¿ ڈالا کہ ایک قرار داد منظور کی جائے اور انہوںنے پابندیوں کی تعریف بھی کی۔جاپانی وزیر اوعظم شینزو آبے نے کہا کہ جاپان شمالی کوریا کو سخت تلقین کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے سخت انتباہ اور مذمت کوسنجیدگی سے لے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea fires rockets just hours after fresh sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply