شمالی کوریا نے جاپان پر ایک میزائل داغا،تیسری جنگ عظیم کی آہٹ؟

ٹوکیو:جاپان اور جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے دوبارہ ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جاپان کے اوپر سے اڑتے ہوئے سمندر میں جاگرا ہے۔ جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کہیںیہ تیسری جنگ عظیم اک پیش خیمہ تو نہیں ہے۔میائل داغے جاتے ہی حکومت کے انتباہی نظام نے کہا کہ میزائل کی زد میں آنے والے علاقے کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ وارننگ ہوکائیڈو، آؤموری، ایواتے، میاگی، اکیتا ، یاما گاتا، فوکو شیما، ایباراکی، توچیگی، نیگاتا اور نگانو شہروں کے رہائشیوں کے لیے جاری کی گئی ہے۔ تاہم، عوامی نشریات این ایچ کے نے کہا کہ کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہونے کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ایک آفس ورکر نے کہا کہ وہ اپنے سیل فون پر میزائل الرٹ کی آواز سے جاگا۔لیکن اس الارم سے کیا فائدہ جب ہمارے پاس بچنے کی کوئی جگہ ہی نہیں ہے۔
ہمارے پاس کوئی تہہ خانہ یا بم سے بچنے والی پناہ گاہ تو ہے نہیں کہ وہاں گھس کر چھپ جائیں، ہاں صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ کھڑکی کے قریب نہ کھڑے ہوں۔ ادھرجنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی راجدھانی پیونگ یانگ میں مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف علی الصباح میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea fires missile at north japan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply