شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں چار بیلسٹک میزائل چھوڑے

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح چار بیلسٹک میزائل داغے جو 1000کلومیٹر کا سفر طے کر کے جاپان کے سمندر میں آکر گرے۔ مسٹر شینزو آبے نے کہا کہ یہ تازہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے اشتعال انگیز میزائل تجربہ کی سیریز میں تازہ ترین تجربہ ہے۔ دوسری طرف جنوبی کوریا کا بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر کو ایک نامعلوم میزائل چھوڑا ہے جو جاپان کے سمندر میں گرا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل چین سے ملحقہ شمالی کوریا کی سرحد کے نزدیک ٹانگچینگ علاقے سے چھوڑے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک کے سب سے لیڈر کم جونگ-ان کی نگرانی میں ایک نئے طرح کے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ یہ امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کا پہلا میزائل ٹیسٹ تھا۔ جاپانی حکام نے شمالی کوریا کے ان تازہ میزائل تجربوں کو سنگین خطرہ بتاتے ہوئے اس کی پرزور مخالفت کرنے کی بات کہی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea fires four ballistic missiles into sea of japan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply