کوریا نے ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا

بیجنگ: شمالی کوریا نے ایران اور پانچ عالمی طاقتوں پلس ون کے درمیان جولائی2015میں ہوئے جوہری معاہدے کو نہایت اہم بین الاقوامی معاہدہ سے تعبیرکر کے اس کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سینٹرل کمیٹی آف ورکرز پارٹی آف کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سین مون نے منگل کے روز کہا کہ ایران اور پی5+1گروپ کے درمیان ہونے والے اس تاریخی جوہری معاہدہ کا احترام کیا جانا چاہیے اور شمالی کوریا مشترکہ جامع منصوبہ عمل کے طور پر پکارے جانے والے اس معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ اس معاہدے کو منسوخ کردے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea expresses support for iran nuclear deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply