شمالی کوریا نئے میزائل بنا رہا ہے:واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ

واشنگٹن: واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ حال ہی میں سیٹیلائٹ سے حاصل تصاویر اور دیگر نئے شواہد سے امریکی خفیہ داروں کو علم ہوا ہے کہ شمالی کوریا نئے میزائل بنا رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ انٹیلی جنس اداروں سے وابستہ اہلکاروں کے حوالے سے رقمطراز ہے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے درمیان سربراہ ملاقات کے چند ہفتہ بعد ہی یہ عقدہ کھلا کہ شمالی کوریا ایک یا دو رقیق ایندھن سے بین اعظمی بالسٹک میزائل بنا رہا ہے۔

سنوم ڈونگ میں پیونگیانگ کے باہر واقع فیکٹری ، جہاں بالسٹک میزائل تیار کیے جانے کاکام چل رہا ہے، شمالی کوریا کا امریکہ تک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل پہلا آئی سی بی میزائل تیار کر چکی ہے۔

جون میں سنگا پور میں سربراہ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے اعلان کیا تھاکہاب شمالی کوریا ایٹمی خطرہ نہیں رہا اور اپنی ذاتی سفارتی کامیابیوں کا خوب چرچا کیا۔ لیکن کم نے ملک کی ایٹمی اور میزائل تنصیبات میںکام بند کرنے کا سرعام کوئی وعدہ نہیں کیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea developing new missiles report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply