امریکہ زیادہ آگے بڑھا تو شمالی کوریا بحر اوقیانوس میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر ے گا: وزیر خارجہ

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہونے انتباہ دیا ہے کہ فوجی چڑھائی کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں شمالی کوریا بحرالکاہل میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر سکتا ہے۔
ری یانگ ہونے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کے اس غیر معمولی بیان کے ، کہ ٹرمپ دماغی طور پر مفلوج ہو گئے ہیں، تھوڑی ہی دیر بعد نیو یارک میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کا ملک ٹرمپ کے جواب میں ایتمی میزائل داغ سکتا ہے۔
جو شاید بحرالکاہل پر سب سے زیادہ طاقتور اور ہلاکت خیزہائیڈوجن بم تجربہ ہو سکتا ہے ۔دریں اثنا جاپان کے وزیر دفاع سنوری اونو ڈیرا نے کہا کہ ملک کو اچانک بڑھنے والی کشیدگی کے ساتھ ساتھ ایک میزائل داغے جانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ہم اس امکان کو خارج نہیں کر سکتے یہ ایٹمی میزائل ہمارے ملک کے اوپر سے گذر سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea could test hydrogen bomb over pacific ocean says foreign minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply