شمالی کوریا مہلک امراض پھیلانے کے لیے بائیلوجیکل بم بنا رہا ہے:ایک رپورٹ

نیو یارک: ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے جوہری اسلحہ اور ایٹم بم کے ساتھ ساتھ بائیلوجیکل بم بھی بنانا شروع کر دیا ہے ۔
جس سے کسی بھی مسلح جنگ کے شروع ہونے سے پہلے ہی کوریائی جزیرہ نما میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔کیونکہ اس حیاتیاتی بم سے 13بیماریاں بشمول اینتھیکس، طاعون،دماغی بخار، ٹائیفائیڈ،ہیضہ اور چھوٹی چیچک جیسے مہلک امراض پھیل سکتے ہیں۔
ان میں ایک سب سے خطرناک مرض ٹائفس ہے جس میں تیز بخار آتا ہے اور جسم پر سرخ رنگ کے دانے نکل آتے ہیں اور مریض نہایت درجہ نقاہت محسوس کرنے لگتا ہے۔
جنوبی کوریائی سراغرسانوںکے مطابق شمالی کوریا میں حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے والی 3تنصیبات اور ان کی معاونت کرنے والے سات ریسرچ سینٹر ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea could be mass producing biological weapons to unleash smallpox and plague report warns in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply