شمالی کوریا میں جوہری صلاحیت سے لیس میزائل تیار کرنے کی صلاحیت نہیں: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن:(رائٹر) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا مسلسل بیلسٹک میزائل کی تیاری پر کام کر رہا ہے لیکن وہ ایسی کسی پوزیشن میں نہیں ہے کہ جوہری صلاحیت سے لیس میزائل کو تیار کر سکے۔
مسٹر کربی نے صحافیوں سے کہا، ”ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ شمالی کوریا مسلسل جوہری اور بیلسٹک میزائل تکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔ لیکن ہم اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ شمالی کوریا کے پاس اس وقت جوہری صلاحیت سے لیس میزائل تیار کرنے کی صلاحیت ہے“۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس تجزیہ سے متفق ہیں کہ چین شمالی کوریا کے جوہری عزائم کو پورا کرنے میں مدد کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اس تجزیےسے متفق نہیں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea cannot tip missile with nuclear warhead us state department in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply