شمالی کوریا نے ایک نئے قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

سیول: شمالی کوریا نے آج کہا کہ اس نے اتوار کودرمیانی فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت والے ایک نئے قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے بتایا کہ رہنما کم جونگ۔ان نے جوہری اسلحہ لے جانے کے قابل میزائل پوکگ کسونگ -2 کے تجربہ کی نگرانی کی۔ اس نے بتایا کہ پڑوسی ممالک کی سلامتی کے پیش نظر میزائل کو بلند زاویہ سے داغا گیا۔یہ تقریباً 500 کلومیٹر کا فاصلے طے کرکے جاپان کے پاس مشرقی ساحل پر گرا۔
شمالی کوریا نے اب تک پانچ جوہری ٹسٹ کیے ہیں جن میں سے دو گزشتہ سال کئے گئے۔ اس نے ایک چھوٹے جوہری ہتھیار کو میزائل پر لگانے کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔وائٹ ہاس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو میزائل ٹسٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے اور صدر دفتر مسلسل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تاہم مسٹر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی جانب سے میزائل ٹسٹ کے سوال پر کوئی رد عمل نہیں کیا۔
ایک امریکی اہلکار نے ہفتے کے آخر میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال دلانے والی کوئی کارروائی کئے جانے کا خدشہ ہے۔ اس میزائل ٹسٹ کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ ایک بین براعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) تھا لیکن امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس ٹسٹ کی طاقت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ آئی سی بی ایم نہیں ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک ٹیسٹ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

Title: north korea calls ballistic missile test fire a success | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply