اوسومی کو طب کا نوبل انعام

اسٹاک ہوم: (رائٹر) جاپان کے ماہر حیاتیات یوشنوری اوسومی کو خلوی اجزاءکے ری سائیکلنگ کے عمل کی تحقیق کے لئے سال 2016 کا طبی نوبل انعام دیا جائے گا۔ سویڈن میں نوبل پرائز کمیٹی نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ “اوسمی نے تحقیق کی ہے کہ خلیوں کے اجزاءکی ری سائیکلنگ کس طرح سے ہوتی ہے۔ یوشنوری اوسومی کو ” آٹوفیگی” کے لئے یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ آٹوفیگی ایک جسمانی عمل ہے جو جسم کی خلیات میں ہونے والی خرابیوں سے نمٹتا ہے۔
انہوں نے اس پر تحقیق کی ہے کہ بھوک کی حالت اور جسم میں انفیکشن ہونے پر خلیہ اور اس کے اجزاءکس طرح کام کرتے ہیں۔
نوبل پرائز کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ” ماہر حیاتیات یوشنوری اوسومی کی تحقیق سے ہمیں خلیات کے ری سائیکلنگ کے عمل کو سمجھنے میں ہمیں نئ? سمت کی رہنمائی ملی ہے”۔ فیزیولوجی یا ادیات کے لئے اس نوبل ایوارڈ کے تحت انہیں نو لاکھ 33 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ مسٹر اوسومی جاپان کے فوکوکا میں 1945 میں پیدا ہوئے ہیں اور وہ 2009 سے ٹوکیو انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ہیں۔انہوں نے نوبل انعام کے لئے اپنی نامزدگی پر خبررساں ایجنسی سے کہا کہ “میں نوبل انعام کے ا علان پر انتہائی اعزاز محسوس کررہا ہوں”۔
واضح ر ہے کہ طبی میدان میں اہم کارناموں کے لئے ہر سال کسی سائنس داں کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ بارود کی تحقیق کرنے والے اور تاجر الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق سائنس اور ادب کے میدان میں نیز امن کی خاطر انجام پانے والی حصولیابیوں کے لئے نوبل انعامات دیئے جاتے ہیں۔ پہلی بار یہ ایوارڈ 1901 میں پیش کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nobel award japam medicine in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply