پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیتی جاسکتی:امریکی فوجی سربراہ

واشنگٹن: امریکہ کے فوجی سربراہ جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ حالیہ تجربات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیںکہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیںجیتی جا سکتی۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کا فنڈ بند کرنا پاکستان کے تئیں امریکہ کی نئی سخت پالیسیوں کاکوئی جزو نہیں ہیں لیکن اس سے زمینی حقیقت کی عکاسی ضرور ہوتی ہے۔
امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف نے اتوار کے روز کیلی فورنیا میں آسپین سیکورٹی فورم میں افغانستان میں قیام امن کے لیے اس وقت پاکستان کے رول کی اہمیت بتائی جب ان سے پاکستان اور افغانستان کے تئیں امریکی پالیسی پر نظرثانی کرنے کے عمل کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No victory in afghanistan without pakistans support us military chief in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply