سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن سے عمرہ فیس لینے کی خبریں بے بنیاد:وزارت حج انڈر سکریٹری کا بیان

منامہ: سعودی عرب نے ان رپورٹوں کے بے بنیاد قرار دیا کہ وہ مملکت میں مقیم تارکین وطن سے جو عمرہ کرنے کا ارادہ کررہے ہیں ،عمرہ فیس لے گی۔حج و عمرہ وازرت کے انڈر سکریٹری عبد العزیز وازان نے کہا کہ ان رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور معتبریت سے عاری ہیں۔یہ صرف بے بنیاد باتیں ہیں اور تارلین وطن پر عمرہ فیس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کے اختتام پر سوشل میڈیا میں تیزی سے گردش کرنے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں جو غیر ملکی تارکین وطن مقیم ہیں انہیں عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ میں داخل ہونے کے لیے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایر پورٹ، جدہ میں ٹرین اسٹیشن، مدینہ کے محمد بن عبد العزیز ایر پورٹ اور مدینہ کے ٹرین اسٹیشن پر عمرہ فیس ادا کرنا ہو گی۔رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ صرف ان غیر ملکیوںکو جو مملکت کے اقامتی ہیں عمرہ فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No umrah fee for expats living in saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply