افغانستان کو سی پیک سے ہندوستان تک رسائی نہ دی گئی تو پاکستان کی وسطی ایشیا تک رسائی روک دی جائے گی : اشرف غنی

نئی دہلی: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت تک چین پاکستان اقتصادی اہداری(سی پیک) کا حصہ نہیںبنے جب تک کہ وہ اسے پاکستان کے واگہہ اور اٹاری بارڈر کے راستے ہند تک رسائی نہیں دے گا۔
وویکا نند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر غنی نے کہا کہ افغانستان کو اگر سی پیک پراجکٹ کے ذریعہ ہندوستان تک رسائی نہ ملی تو افغانستان بھی وسطی ایشیا تک پاکستان کی رسائی نہیں ہونے دے گا۔
اشرف غنی کا یہ تبصرہ افغانستان، چین، پاکستان اور امریکہ کے نمائندوںکی عمان میں ایک کانفرنس کے، جس میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پھر سے شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایک ہفتہ بعد آیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No to cpec unless pakistan provides trade access to india president ghani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply