افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا:زلمے خلیل زاد

کابل: امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان مصالحت زلمے خلیل زاد نے افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے ٹائم ٹیبل پر اتفاق کے حوالے سے طالبان لیڈروں کے دعوؤں کو خارج کر دیا۔

انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ ایام میں میں نے یہ سنا ہے کہ کچھ طالبان لیڈروںنے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجوں کی واپسی کا ٹائم ٹیبل تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ فوج کی واپسی کا کوئی ٹائم ٹیبل تیار نہیں کیا گیا ہے۔

افغانستان میںامریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر نے بھی طالبان کے دعوؤں کو خارج کر دیا اور کہا کہ ہمارے مشن میںکوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔

ہمیں فوجی انخلا کا کوئی حکم نہیں ملا۔یہ وضاحت اس وقت کرنا پڑی جب قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ مولوی عبد السلام حنفی نے کہا کہ امریکہ کی آدھی فوجیں اپریل کے اواخر تک افغانستان سے چلی جائیں گی۔

مولوی حنفی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکہ کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نصف امریکی فوج واپس چلی جائے گی اور باقی نصف فوج کی واپسی کا پروگرام بنانے کے لیے تکنیکی گروپ تشکیل دیے جائیں گے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No timetable exists for the withdrawal of u s troops from afghanistan khalilzad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment